بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںایران میں مزدوروں کا قتل قومی سانحہ ہے، واقعہ ناقابلِ معافی ہے،حاجی...

ایران میں مزدوروں کا قتل قومی سانحہ ہے، واقعہ ناقابلِ معافی ہے،حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے بہیمانہ قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت مزدوری کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والا یہ اندوہناک واقعہ پوری قوم کے لیے صدمے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے شہید کرنا ناقابلِ معافی جرم ہے، جس پر عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکام سے فوری اور سخت احتجاج کرے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی پاکستانی محنت کش اس طرح کے ظلم کا نشانہ نہ بنے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے