بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب، میر علی حسن...

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب، میر علی حسن زہری کی مبارکباد

حب:پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیے کے مطابق، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، میر علی حسن زہری نے نئی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی جمہوری اقدار کو فروغ دے رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ میر علی زہری نے ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور آمنہ پراچہ کو بھی ان کے نئے عہدوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے