بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے،احسن اقبال

وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے،احسن اقبال

پسرور:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں تو پاکستانی جیلوں میں جو جیب کترے اور چھوٹی موٹی موٹریں چوری کرنے والے قید ہیں ان کو بھی رہا کر دینا چاہئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے