جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان کے نوجوانوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ چکا، الزامات کی سیاست...

بلوچستان کے نوجوانوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ چکا، الزامات کی سیاست چھوڑ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے،میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اکثر نوجوانوں کا سسٹم پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، اور اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ نوجوانوں کو دوبارہ قومی دھارے میں لانے کے لیے الزامات کی سیاست سے ہٹ کر عملی اقدامات اور سنجیدہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت پر الزامات بے بنیاد ہیں، جن سے صرف فاصلے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے آغاز سے ہی صوبائی حکومت بی این پی کے قائدین سے مسلسل مذاکرات کرتی رہی ہے اور ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، مگر دھرنوں اور جلسوں میں حکومتی کوششوں اور مذاکراتی کمیٹیوں کا تمسخر اڑایا جانا افسوسناک ہے۔میر شعیب نوشیروانی نے سردار اختر مینگل کو بلوچستان کی ایک باوقار سیاسی و قبائلی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام قبائل انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور امید ہے کہ وہ بھی دیگر سیاسی رہنماں کے لیے اسی عزت و احترام کا مظاہرہ کریں گے بلوچستان مزید نفرتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نفرت سے صرف نفرت جنم لیتی ہے، ختم نہیں ہوتی۔”

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے