قلات:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کال پر قلات میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ کے شرکا نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماں عتیق الرحمن شاہ، حافظ محمد عثمان اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کی اور مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں مثر اور عملی اقدامات کرے۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ فلسطین کا مسئلہ صرف ایک قوم کا نہیں بلکہ پوری مسلم امت کا مشترکہ درد ہے۔