بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستاناخترمینگل گرفتاری کے بجائے خواتین کے پیچھے چھپے ہیں،میر صادق عمرانی

اخترمینگل گرفتاری کے بجائے خواتین کے پیچھے چھپے ہیں،میر صادق عمرانی

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جمہوری قوتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہے اخترا مینگل گرفتاری کے بجائے خواتین کے پیچھے چھپے ہیں اختر مینگل بلوچ قوم کے دشمن ہیں جوخواتین کو دہشت گردی کے پیچھے چھپاتے ہیں سردار اختر نے بلوچستان کے نام پرعمران خان سے 15 ارب روپے لے اپنے جیب میں ڈال دیے اختر مینگل کی پارٹی صرف ایک یونین کونسل کے پارٹی ہے آج جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں سرفراز بگٹی کے ساتھ سردار اختر مینگل کی بیک ڈور بات چیت، پردہ اٹھا ئے منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکنوں نے سخت اذیتیں اور ظلم جھیلا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پر کانفرنس میں کیا اس مو قع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحاجی علی مدد جتک،ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ صوبائی وزراء،بخت کاکڑ،مینا مجید،فیصل جمالی،اسفند یار کا کڑ،سنجے کمار،اصغر رند،ترجمان شاہد رندموجود تھے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سخت اذیتیں اور ظلم جھیلا ہے، لیکن آج ہم یہاں عوامی قوت اور طاقت سے کھڑے ہیں میر صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو مظالم کی بھٹی میں ڈالا ہے، اور پارٹی قیادت نے ان اذیتوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، چاہے وہ ذوالفقار علی بھٹو ہوں، محترمہ بے نظیر بھٹو ہوں یا موجودہ قائدین، نے ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی سیاست کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں میر صادق عمرانی نے سردار اختر مینگل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے بلوچ قوم کے دشمن ہیں اخترا مینگل نے ہمیشہ بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، جو بلوچستان میں خواتین کو دہشت گردی کے پیچھے چھپاتے ہیں اختر مینگل کی پارٹی صرف ایک یونین کونسل کے پارٹی ہے آج جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں اخترا مینگل گرفتاری کے بجائے خواتین کے پیچھے چھپے ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ سردار اختر مینگل کی بیک ڈور بات چیت، پردہ اٹھانے کی صورت میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے وزیراعلی بلوچستان کی صوبے کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے کوششیں، جمہوری قوتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری تحریکوں کی حمایت کی ہے اور کسی دہشت گرد گروہ یا انتہاپسند قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایاانہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں امن کی کوشش کی ہے اور وزیراعلی بلوچستان نے اختر مینگل سے مذاکرات کے لیے کئی بار کوششیں کیں، مگر جب سیکیورٹی اداروں کو معلوم ہوا کہ دہشت گرد وہاں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو وہ کارروائی کی گئی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد نے اختر مینگل پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اخترا مینگل ایک وقت میں نواز شریف کی گاڑی چلاتے تھے، پھر عمران خان کے ساتھ 15 ارب روپے لے کر دبئی جا بیٹھے۔ ان کی سیاست بلوچ عوام کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کر کے ان کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور امن کی حفاظت کے لیے لڑائی لڑی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گاہم دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سردار اختر مینگل کو شوانی سٹیڈیم میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کی پیشکش کی تھی، مگر دہشت گردوں نے وہاں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایاہم جمہوریت اور بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کے قیام کی حمایت کی ہے صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے پارٹی ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے شہدا کی قربانیوں کے بدلے میں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گی اختر مینگل کے سیاسی رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو مقدم رکھا ہے وہ بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کی بجائے ان کے ساتھ سازشوں میں ملوث ہیں۔ ہم ان کے سیاسی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے