بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانآج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں...

آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے، شاہ محمود قریشی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے،پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کرکیا۔ لاہور انسدادِ دہشت عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کو عمر کوٹ میں متعارف کرایا، میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور بلا عمر کوٹ سندھ لے کر گیا، چودہ اپریل اور پندرہ اپریل کو عمر کوٹ میں احتجاج ہو رہا ہے میں جیل میں بیٹھ کر احتجاج کی قیادت کر رہا ہوں، پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کر سکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا، میں جی ڈی اے اور جے یو آئی کی قیادت کا شکر گزار ہوں، پانی کے مسئلے پر وہاں کی اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس بن چکا ہے۔شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پانی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، جب منصوبہ منظور ہوا تو اس میں چھ نہریں تھی پیپلز پارٹی کو علم تھا، پہلے پیپلز پارٹی خاموش کیوں رہی اب شور کیوں مچا رہی ہے؟جب ارسا نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا تو اس وقت پیپلز پارٹی نہ بولی، سندھ میں احتجاج شروع ہوئے تو پیپلز پارٹی نے بھی آنسو بہانے شروع کر دیئے، نہروں کی تعمیر کے منصوبے پر چھ اضلاع میں کام کافی عرصہ سے جاری تھا نہروں کی تعمیر کے لیے زمیں حاصل کی جارہی تھی اس وقت کوئی نہیں بولا۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دبئی میں کیا کر رہا ہے جب کہ سندھ میں عوام احتجاج کر رہی ہے، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کی حقیقت جان چکی ہے، زرداری خاندان بھٹو بن کر عوام کودھوکہ دے رہا ہے، بھٹو کا وارث بھٹو ہوسکتا ہے زرداری نہیں ہوسکتا، نام لگانے سے بھٹو کا وارث نہیں بن سکتا، بلاول جو ہے وہ حاکم زرداری کا وارث ہے بھٹو خاندان کا وارث نہیں ہے، اب زر اور زرداری کی سیاست نہیں چلے گی، میں سندھ کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ عمر کوٹ کے احتجاج میں شرکت کریں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور پولیس افسران کے درمیان مکالمہ ہوا۔شاہ محمود نے کہا کہ آپ مجھے جانے پر مجبور نہیں کر سکتے، اگر میں کچھ دیر رکتاہوں توکیا فرق پڑے گا، سندھ سے آج لوگ مجھے ملنے آئے ایسا نہیں ہوسکتاکہ ملاقات نہ کروں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے لوگوں سے ملنے سے آپ کو کس نے روکا ہے، آپ آئی جی کو بلائیں میں ان سے بات کرتا ہوں، آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے