وڈھ:وڈھ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جہاں فورسز اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ قومی شاہراہ کھولنے کے لیے فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی دو افراد کو گولیاں لگی ہیں اور انہیں وڈھ ہسپتال سے خضدار سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کئی کو چہرے، پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں میں گولیاں لگی ہیں۔مظاہرین نے فورسز کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں، تاہم احتجاج اور مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔