کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے یکمشت فنڈز جاری کرکے انہیں رواں سال مکمل کریں گے ترقیا تی منصونوں میں سست روی کی مرتکب کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر کے سست روی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو سخت جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا،پیرا شوٹ اسکیم کلچر ختم، صرف عوامی ضروریات سے ہم آہنگ منظور شدہ منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے،عوام کی سہولت کے لئے سرکاری سطح پر معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام اورمانگی ڈیم کا منصوبہ جلد مکمل کرکے آبی ترسیل شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں گورننس کی بہتری اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اورترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے گورننس کی بہتری اور سروس ڈلیوری کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ و تجاویز دی گئی اور بتا یا گیا کہ بلوچستان میں 3400بند اسکولوں میں سے 1400کھل گئے ہیں ایس بی کے بھرتی کے بعد مزید 1800اسکول رواں ماہ کے آخر تک کھل جائیں گے باقی ماندہ 200کے لگ بھگ بند اسکول تیسرے مرحلے میں کھل جائیں گے،18اپریل تک ایس بی کے تحت میرٹ پر منتخب ٹیچرز کو تعیناتی آرڈر دے دئیے جائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ اگلے ماہ تک مجموعی طور 90فیصد ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کرلیا جائے گا اجلاس کے شرکا ء سے اظہار خیال کر تے ہو ئے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے اضلاع کے دیہی علا قوں میں سرکاری اہلکاروں کی دفتروں میں حاضر نہ ہو نے پر بر ہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آفیسران اور ملازمین دیہی علا قوں میں اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھتے جس کی وجہ سے عوام در بدر رہتے ہیں ہم عادی غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گھر بھیجوا دیں گے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے ٹیچرز اور ڈاکٹروں سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی حاضری مانیٹر کریں کیو نکہ عوامی مسائل حل ہوں گے تو عوام اور ریاست کے مابین باہمی اعتماد مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتار پیش رفت دیکھنے میں آئی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جاری منصوبوں کے لیے یکمشت فنڈز جاری کرکے انہیں رواں سال مکمل کریں گے فنڈز میں تاخیر منصوبوں کی لاگت بڑھاتی ہے ایسے مسائل کا تدارک ضروری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دو ٹوک حکم دیتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کی مرتکب کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے سست روی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو سخت جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا،بلوچستان کا عام آدمی سہولیات کی عدم فراہمی سے مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی مشینری کو دلجمعی سے کام کرنا ہوگاپالیسی دینا حکومت کا کام، عمل درآمد افسران کی ذمہ داری ہے،عوام کی سہولت کے لئے سرکاری سطح پر معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام جلد لایا جائے، وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ مانگی ڈیم کا منصوبہ جلد مکمل کرکے آبی ترسیل شروع کی جائے،آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا،محکمے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبے تشکیل دیں ترقیاتی وسائل کے ضیاع کو ہر صورت روکیں گے وزیر اعلیٰ نے واضح پیغام دیا کہ ماضی کی منفی روایات دفن، کوئی اسکیم چوری یا فروخت نہیں ہوگی،پیرا شوٹ اسکیم کلچر ختم، صرف عوامی ضروریات سے ہم آہنگ منظور شدہ منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے۔