بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانپاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام‘فائرنگ کے تبادلے...

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام‘فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارجی جہنم واصل جبکہ چار زخمی ہوگئے۔صدر آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خارجیوں کے ایک گروپ نے پانچ اور چھ اپریل کی رات پاک افغان سرحد کے ذریعے در اندوزی کی کوشش کی۔در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارجی جہنم واصل جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے۔امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارجی کے خاتمے کیلیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بروقت کاروائی کی دوران 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹییُ فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے