بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانکوئی سوچ نہیں سکتا تھا مہنگائی کی شرح کم ہو کر ڈیڑھ...

کوئی سوچ نہیں سکتا تھا مہنگائی کی شرح کم ہو کر ڈیڑھ فیصد پر آجائیگی، خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیاست دان سیاسی اختلافات حل کرتے ہیں، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کل امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیب کترا تھا۔ میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نہ نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا، بانی اب کہتا ہے جب تک مجھے نہیں لے کر جائیں گے تب تک میری پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہو گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پرسوں صارفین کو 16 سے 17 فیصد بجلی پر رعایت دی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کو دن رات چار چاند لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ میں اس ضلع کی صورتحال تبدیل ہو جائے گی، جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹروے شروع ہو جائے گی، سیالکوٹ میں رنگ روڈ زیر تعمیر ہے، نوازشریف جب بھی آئے گا ترقی کے دور کا آغاز ہوگا، ہمارے ساتھی اپنی لیڈر شپ کے زیر قیادت کام کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں، پاک افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہی ہیں، میں بھی قید میں تھا لیکن اب تو ملاقاتیں اور پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں، ترقی کا سفر اب اس ملک میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے، آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کی معترف ہے، یہ امریکہ کو کہتے تھے کہ بیانات دے اس نے بھی بیان نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم کیذریعے پی ٹی آئی سیاقتدارحاصل کیا، اس وقت ملک میں ہر طرف تباہی تھی۔ ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نوبل پرائز ملنے کا کہتے ہیں لیکن فی الحال تو 14 سال قید ملی ہے، ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کو کہتے تھے پیسے نہ بھیجیں، یہ بھی چال ان کی ناکام ہوئی، ریکارڈ پیسہ باہر سے اس ملک میں آیا ہے، اسٹاک ایکسچینج اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔قبل ازیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائیگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے