سعودی عرب /کوئٹہ:رنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارک دی. عیدالفطر ایک اجتماعی خوشی کا دن ہے جس کا حقیقی جوہر مسلمانوں کے درمیان ایک عظیم اتحاد و اتفاق کا مظہر ہے اور یہ اپنی روحانی وابستگی کی تجدید کا موثر ذریعہ بھی ہے. انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اردگرد کے تمام مساکین اور مستحقین کی بھرپور مدد کرنا ہیں تاکہ کوئی غریب یا نادار خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ بحیثیت انسان اور مسلمان ہم سب ایک ہی تانے بانے کا حصہ ہیں اور ہمارے انفرادی دھاگے درحقیقت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے ہمسایوں اور اپنے ماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک اور برابری کا سلوک کریں کیونکہ وہ ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔ دین مبین اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ایک منصفانہ اور مساویانہ معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ پروردگار ہمیں اپنے سماجی بندھنوں کو مضبوط کرنے اور باہمی ربط و تعلق کے احساس کو مستحکم بنانے کی توفیق دے۔