بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے موثر کارروائی کی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا، جو حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے