بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں عیدکے موقع پر مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی

کوئٹہ میں عیدکے موقع پر مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی

کوئٹہ:بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ میں قصائیوں،درزیوں،سبزی فروشوں، بیکری ما لکان، نمکو و دیگر اشیا ئے ضروریہ کے دکانداروں نے عوام پر چھریاں چلا دی جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی ٹرانسپورٹ اتھا رٹی کے احکامات ہوا میں اڑا تے ہو ئے مسافروں سے نا صرف من ما نے کرا یے وصول کئے بلکہ سواریوں کو چھتوں پر بٹھا نے کا بھی سلسلہ جا ری رہا۔ تفصیلا ت کے مطابق انتیس ویں روزے کو صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں قصائیوں نے روزہ داروں پر چھری چلا دی اور حکومتی نرخنا مہ کی کھلی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے بڑا گوشت فی کلو (ہڈی والا) 1300جبکہ بون لیس 1400روپے جبکہ چھوٹا گوشت بھی 22سے 2500تک فروخت کیا اور اعتراض کر نے والے شہریوں کی آ پ جا سکتے ہیں،جس کو بھی بتا نا ہے
بتائیں جیسے جملوں سے خاطر تواضع بھی کی جا تی رہی اس کے علا وہ پو لٹری دکان ما لکان نے بھی خوب شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا یا اور مرغی فی کلو 750سے 850روپے تک فروخت کر تے رہے سبزی کے ریٹس بھی یک دم سے بڑھا دئیے گئے ٹماٹر کی قیمت بھی ایک دم50روپے سے سو تک جا پہنچی یہی نہیں بھنڈی 300سے 350روپے، مٹر 250روپے،بینگن 120،کدو 140روپے تک فروخت کئے جا تے رہے۔یہی نہیں بیکری ما لکان،نمکو کے دکانداروں و دیگر اشیا ئے ضروریہ والوں نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہا تھ دھو ئے اور کہتے رہے کہ آج آ خری چا نس ہے کیا اسے بھی فا ئدہ نہ اٹھا ئے شہر میں خود ساختہ مہنگا ئی کی بدولت بہت سے شہری گھر کے لئے را شن، و دیگر سودا سلف مکمل نہ کرپا ئے اور وہ سودا کے لسٹ میں سے مختلف اشیا ئے ضروریہ گھروں کو نا لیجا سکے۔
دوسری جا نب ٹرانسپورٹرز نے بھی پردیسیوں کو خوب دونوں ہا تھوں سے لوٹا اور من ما نے کرا یے وصول کئے بلکہ انہوں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے احکامات کو نظر انداز کر تے ہو ئے سواریوں کو چھتوں پر بھی بٹھا یا البتہ وہ کو ئٹہ شہر کے حدود میں کچھ محتاط ضرور نظر آئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے