بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانمعیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے،...

معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آلوکی پیداوارکیلییادارہ قائم کیا ہے ہمیں زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے۔نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریبا 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے پی اے آر سی کی محنت سے زراعت ترقی کرے گی، آلوکا بہترین بیج کسانوں کو مہیا کیا جائے گا، آلوکی پیداوار کے لیے ادارہ قائم کیا گیا، امید ہے یہ بیج آلو کے لیے شاندارہوگا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسان دن رات محنت کرتا ہے اور اسے آج انہیں بہترین بیج، کھاد، اصل ادویات کی ضرورت ہے، اگر وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر کسانوں کو یہ اشیا مناسب قیمتوں پر مہیا کردے تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر دوبارہ زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، کیوں کہ اللہ نے پاکستان کو بہت زرخیز زمین دی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیج رہے ہیں، محنت اور لگن سے آگے بڑھے تو خطے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہو گا، آلو کے بیج کے حوالے سے جمہوریہ کوریا کے تعاون سے ادارہ قائم کیا گیا ہے، آلو کے بیج کے حوالیسے ادارے کے قیام پر جمہوریہ کوریا کے مشکور ہیں، جنوبی کوریا کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے