بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان کے حالات کی بہتری کے لیے آپریشن سمیت دیگر اقدامات کیئے...

بلوچستان کے حالات کی بہتری کے لیے آپریشن سمیت دیگر اقدامات کیئے جائیں گے دہشت گردوں کو نتائج کاسامنا کرنا پڑیگا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آنے والے وفاقی وزراء کے ساتھ بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے 47 نکات زیر بحث آئے ان میں سے بعض نکات پر اتفاق ہوا جبکہ بعض پر اتفاق رائے ہونا ہے ہم نے فیصلہ کیاکہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر2ماہ بعد اجلاس کریں گے اور بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیرا علیٰ سیکرٹریٹ میں اسلام آباد سے آنے والے وفاقی وزراء سردار اویس احمد خان لغاری،احد خان چیمہ،محمد اورنگزیب،علی پرویز ملک،شیزاہ فاطمہ خواجہ، جنید انور چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ اور وفاقی محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر حکام عنبرین جان، قانون راجہ نعیم، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ خان دھاریجو چیئرمین ایف بی آر راشد محمود، سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)خرم آغا، سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان سیکرٹری میری ٹائم افیئرز سید ظفر علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ امجد محمود، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی، اے ایس افغانستان اور ویسٹ ایشیا ئی مسٹر علی اسد گیلانی، چیئرمین اوگرا منصور خان، چیئرمین این ایچ اے محمد شہریار سلطان، ممبر کسٹم ایف بی آر جنید جلیل خان، ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات بی اے ناصرموجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزراکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب صوبے کے مسائل پر یہیں بات ہوگی اور ان کو حل کیا جائے گا
اجلاس میں لاپتہ افراد کے مسائل سمیت کچھ قوانین پر بھی بات ہوئی لاپتہ افراد کے حوالے سے حراستی مرکز کے قیام کے معاملے پر غور ہوا جو دہشت گرد گرفتار ہوتے ہیں ان کو ان حراستی مراکز میں رکھا جائے گا وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیاسولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کررہا ہے۔ اس مد میں تقریباً 14 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں اور مزید فنڈز وفاق سے ملنے والے ہیں اور بلوچستان حکومت اپنے 3 ارب روپے بھی ادا کردے گی اور اپریل کے اختتام تک امید ہے کہ 100 فیصد ادائیگیاں کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کاشکرگزارہوں کہ اتنا میگا پراجیکٹ بلوچستان کو دیا ہے زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کے حوالے سے سرداراویس لغاری کابھی شکرگزار ہوں کہ یہ بہت بڑا میگاپراجیکٹ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کاسی قبرستان میں جو لاشیں دفن کی گئی ہیں وہ سخت گیر دہشت گردوں کی تھی ڈی این اے کے ذریعے جس کی شناخت ہوگی انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا یہ ہارڈ کور دہشت گرد تھے جو مارے گئے ہیں،انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے قانونی طریقے سے دفنایاگیا ہے اور انہیں امانتاً دفن کیا گیا ہے ہر ایک کی پلیٹ لگائی گئی ہے اور ہر ایک کا نمبر لگایا ہے ڈی این اے کے ذریعے جس کی شناخت ہوگی انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا یہ لوگ پاکستان کو توڑناچاہتے ہیں دہشت گردوں کو گلوریفائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہم نے پھر بھی اجازت دی ہے اگر ہم یہ اقدام نہ اٹھاتے ہوئے تو مسنگ پرسن کی لسٹ میں 13 اور کا اضافہ ہوتا اس لئے ہم نے اس کی تصدیق کیلئے اقدام اٹھایا ہے۔بلوچستان کے حالات کی بہتری کے لیے آپریشن سمیت دیگر اقدامات کیئے جائیں گے دہشت گردوں کو نتائج کاسامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ 47 پوائنٹس پر بہترین ڈسکیشن ہوئی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ تمام معاملات کو بہتر طور پر بیٹھ کر حل کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے