لاہور:وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججاکی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی اے کے افسران کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرکے سراہا، اعزازی شیلڈز اور 10،10 لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرادکئی بیگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمہ دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکی وجہ سے پاکستان کی دنیامیں بدنامی ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی پرافسران کوقوم کی طرف سے شاباش، متعلقہ اداریانسانی اسمگلنگ کیگھناؤنیجرم کی بیخ کنی کیلئے دن رات محنت کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنیوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں، پوری قوم انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی میں اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔